اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں لبنانی حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ میں آٹھ صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ میں سات صہیونی افسر اور فوجی شدید زخمی ہو گئے ہیں
عبرانی میڈیا ذرائع کے مطابق لبنانی حزب اللہ کے جنگجوؤں نے ان صہیونی فوجیوں پر فائرنگ کی جس سے بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی اور افسران ہلاک ہوگئے
موصولہ اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں میں صہیونیوں کے کئی میرکاوا ٹینک تباہ ہو چکے ہیں۔
واضخ رہے کہ صہیونیوں نے اپنی فوج کے جانی نقصانات کی تفصیلات شائع کرنے پر پابندی لگائی ہے اور میڈیا پر روایتی صہیونی سینسر کی مکمل حکمرانی ہے، چنانچہ اس حوالے سے صحیح اعداد و شمار کے منظر عام کا امکان بہت کم ہے۔